راولپنڈی: نازیبا ویڈیوز،تصاویر بناکر خاتون کو ہراساں، بلیک میل  کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں کلر سیداں سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں

موبائل فون اور لیب ٹاپ سے درجنوں نازیبا تصاویر اور ویڈیو کلپس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، فوٹو: فائل

راولپنڈی:

وفاقی تحقیقتی ادارے (ایف آئی اے)  کے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل  کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم محمد سعید کو چھاپہ مار کارروائی میں کلر سیداں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

بیان کے مطابق ملزم نے خاتون شہری کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں، ملزم مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیا گیا۔

اس میں بتایا گیا کہ ضبط شدہ فون سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Load Next Story