عمران خان سول نافرمانی کی دشمنانہ خواہش پوری کر لیں، این آر او پھر بھی نہیں ملنا، عطاء تارڑ

فتنہ السیاست اپنی پر تشدد کارروائیوں کی ناکامی کے بعد ایک اور اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کی ضد کر رہا ہے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 19, 2024

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سول نافرمانی کی بچگانہ اور دشمنانہ خواہش پوری کر لیں لیکن این آر او پھر بھی نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ’’فتنہ السیاست‘‘ اپنی پر تشدد کارروائیوں کی پر زور ناکامی کے بعد ایک اور ملک و قوم مخالف اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہونے کی ضد کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ سول نافرمانی کال، عمران خان کا مطالبات کی منظوری کیلیے حکومت کو اتوار تک کا الٹی میٹم

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو مطالبات پورے کرنے کے لیے اتوار تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے بعد پھر سول نافرمانی تحریک کا اعلان کروں گا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے بتایا تھا کہ عمران خان نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری جبکہ بے گناہ کارکنان کی فوری گرفتاری کے مطالبات دہرائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں