میرا ریکارڈ کیوں نہیں توڑا، ایشون کی ریٹائرمنٹ پر کمبلے مایوس

گزشتہ بھارتی اسپنر نے جذباتی نوٹ پر کیرئیر کو خیرباد کہا تھا


ویب ڈیسک December 19, 2024

بھارت کیلئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیجنڈری اسپنر انیل کمبلے نے روی چندران ایشون کی ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار کردیا۔


گزشتہ روز برسبین ٹیسٹ میچ کے بعد کپتان روہت شرما کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنیوالے روی ایشون نے جذباتی نوٹ پر کیرئیر کو خیرباد کہا تھا۔

تاہم لیجنڈری اسپنر انیل کمبلے نے ایشون کی جانب سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میرا ریکارڈ نہیں ٹوٹ سکا تاہم شاندار کیریئر پر روی ایشون کو مبارکباد، وہ بھارت کیلئے چیمپئین بولر رہے، یقیناً آپ کی کمی محسوس کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ؛ بھارت کو پاکستان کے سہارے کی ضرورت پڑگئی

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشون نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس نے مداحوں اور سابق کرکٹرز کو حیران کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشون نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

واضح رہے کہ انیل کمبلے نے بھارت کیلئے 132 میچز میں 619 جبکہ ایشون نے 106 میچز میں 537 وکٹیں حاصل کیں تھی، وہ ہندوستان کیلئے دوسرے لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں