کراچی میں درجہ حرارت کم سے کم کتنا ہوگا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

شہر میں معمول سے تیز مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 19, 2024

کراچی میں آئندہ  2 روز میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق کل کراچی میں معمول سے تیز مشرقی سمت( بلوچستان) کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 2 تا 3 ڈگری گرسکتا ہے۔ صوبے بھر میں سردی کی لہر برقرارہے۔ تھر پارکراور عمرکوٹ میں شدید سردی ریکارڈ ہوسکتی ہے۔

آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ دیہی سندھ میں سب سے کم درجہ حرارت مٹھی میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں