اغوا برائے تاوان کی روک تھام رینجرز نے اسپیشل ٹاسک سیل تشکیل دیدیا

نجیب دانا والا سیل ڈائریکٹر،ادریس گیگی اورشاہدعبدالغفارکو ڈپٹی ڈائریکٹر مقررکیا ہے


Business Reporter July 24, 2014
مغوی تاجروں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں، تاجر رہنما شیخ تحسین۔ فوٹو: فائل

ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے سدباب کے لیے رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل کی تشکیل کردی۔

یہ بات انھوں نے ڈی ایچ اے گولف کلب میں فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل کا دفتر ڈیفنس میں سی ویو پر قائم کیا گیا ہے جہاں اغوا کی شکایتیں درج کرائی جاسکیں گی،اس سیل میں 15سویلین رضا کار بھی شامل ہیں ، نجیب دانا والا کو سیل کا ڈائریکٹر جبکہ ادریس گیگی اورشاہدعبدالغفارکو ڈپٹی ڈائریکٹر مقررکیا ہے،میجر جنرل رضوان اختر نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے بڑے بڑے مگرمچھ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین شیخ تحسین نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں قائم کچی آبادیوں کی رجسٹریشن کی جائے،ا نھوں نے ڈی جی رینجرز سے اپیل کی کہ اغوا کیے جانے والے تاجروں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں ،ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ادریس گیگی نے کہا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے ڈی جی رینجرزکے کارناموں کوکسی طور نظر انداز نہیں جاسکتا یہی وجہ ہے کہ شہر میں قدرے امن بحال ہوگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں