9 مئی کیس: پی ٹی آئی کے 8 کارکن اشتہاری قرار

عدالت نے جناح ہاؤس میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


ویب ڈیسک December 19, 2024
جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے ، اسپشل پراسیکیوٹر:فوٹو:فائل

لاہور:

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2024 کو جناح ہاؤس میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں  پی ٹی آئی کے 8  کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ سرور روڑ کی پولیس کی درخواست پر مقدمے کی ساعت کی، لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے اشتہارات شائع کیے گئے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ 

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم طیب مجید، انعام الحق، احمد، عبداللہ، وسیم، حمزہ، امیر گل اور طلال کو اشتہاری قرار دیا۔

اے ٹی سی عدالت نے پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ملزمان کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 108/23 میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں