امام نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر سلیکشن کمیٹی پر الزام عائد کردیا

موجودہ سلیکشن کمیٹی پر "پسند اور ناپسند" کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے، اوپنر


ویب ڈیسک December 19, 2024

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر سلیکشن کمیٹی کے معیار پر سوال اٹھادیا۔


مقامی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے اوپنر امام الحق نے موجودہ سلیکشن کمیٹی پر "پسند اور ناپسند" کے کلچر کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ انہیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی کھلاڑی کو 15 میچز دے رہے ہیں جبکہ اس جیسی صلاحیت کے دوسرے کھلاڑی کو صرف 3  میچ ملتے ہیں تو پسند نا پسند واضح ہے، آپ کا معیار دونوں کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مختلف ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ شاہین کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

امام الحق نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے حوالے سے کہا کہ مسلسل تبدیلیوں کی وجہ سے امریکا اور بھارت کیخلاف میچز میں شکست ہوئی، ہماری ٹیم جیت کے قریب پہنچ کر میچز ہار رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ایسی ایسی کہانیاں سنیں جو بھارت میں ہونیوالے ون ڈے ورلڈکپ سے بھی زیادہ بدتر تھیں، بابراعظم بات چیت ہوتی تھی لیکن صورتحال کا معلوم ہوتا تھا لیکن ٹیم کا حصہ ہونا اور معلومات ہونا دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں