حیدرآباد میں کُنر ویل تھری سے ایل پی جی کے 3.8میٹرک ٹن یومیہ پیداوار کا عمل شروع

حاصل ہونے والے گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کر دیا گیا، او جی ڈی سی

کراچی:

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی جانب سے نئی دریافت شدہ علاقے سے تیل اور گیس کی پیداواری سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

او جی ڈی سی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط مطلع کیا گیا ہے کہ حیدرآباد میں کُنر ویل تھری سے حاصل ہونے والے گیس کی یومیہ مقدار 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے۔ اس کنوئیں سے حاصل ہونے والی گیس کی پیداوار کا عمل 1200 فلوئنگ پریشر سے شروع ہوگیا ہے۔

کنوئیں سے ایل پی جی کے 3.8میٹرک ٹن یومیہ پیداوار کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور کُنر مائننگ سے حاصل ہونے والے گیس کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کر دیا گیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مائننگ سے ہلکے تیل کے ذخائر یومیہ 30 بیرل کی مقدار میں حاصل ہوئے ہیں۔ کنوئیں سے ملنے والے قدرتی ذخائر کا 100فیصد آپریشنل کنٹرول او جی ڈی سی ایل کے پاس ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی گیس اور ہلکے تیل کے ذخائر ہائیڈرو کاربن سیکٹر کی ضرورت کو پورا کریں گے۔

Load Next Story