خود کوفائر مار کر زخمی کرکے بہنوئی کو پھنسانے والا گرفتار
خود پر فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی اور تایا زاد کو پھنسانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور میں ملزم اعجاز نے خودکو فائر مار کر زخمی کیا اور والدہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ محمد اختر نے تفتیش کے بعد زخمی اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ انچارج کا کہنا ہے کہ اعجاز نے اپنی پنڈلی پر خود فائر مارا اور بہنوئی اور تایا زاد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان بنا کر ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔