بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تبو مشہور فلم ہیرا پھیری کے بعد ایک مرتبہ پھر لافٹر کنگ اکشے کمار کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور پریہ درشن 13 سال بعد بھوت بنگلہ نامی ہارر کامیڈی فلم کیلئے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں اور اب پریا درشن نے پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ مل کر تبو کو بھوت بنگلہ میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کیا ہے جو کہ 15 سال بعد اکشے کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
تبو نے اکشے کمار کے ساتھ بھوت بنگلہ کے ایک کلیدی کردار کیلئے فلم کو سائن کیا ہے تاہم وہ کردار کیا اس حوالے سے معلومات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ بھوت بنگلہ 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے جس میں اکشے کمار، تبو، پریش راول، ومیکا گبی، راجپال یادیو، اور اسرانی خوف میں ہنسی کا تڑکا لگائیں گے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مزید نامور فنکاروں کو بھوت بنگلہ میں شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے، امید کی جارہی ہے کہ بھوت بنگلہ 2 اپریل 2026 کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔