’’گوپی بہو‘‘ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

دیولینا بھٹا چارجی ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں


ویب ڈیسک December 19, 2024

بھارتی ڈرامہ ’’ساتھ نبھانا ساتھیا‘‘ میں ’’گوپی بہو‘‘ کا مشہور کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیولینا بھٹاچارجی ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد سے آگاہ کیا ہے۔

دیولینا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سجے ہوئے بے بی کارٹ کے ساتھ فیروزی کپڑوں میں ملبوس ایک چھوٹا بچہ موجود ہے جس کے گرد کھلونے بکھرے ہوئے ہیں۔

ویڈیو کے کپشن میں دیولینا نے لکھا ہے کہ ’’ہم اپنی خوشی کے محور کی دنیا میں آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے انتہا خوش ہیں، ہمارا بیٹا‘‘۔ ساتھ ہی بیٹے کی تاریخِ پیدائش 18 دسمبر 2024 بھی درج ہے۔

دیولینا نے 14 دسمبر 2022 میں اپنے فٹنس ٹرینر شاہنواز شیخ سے سول میرج کی تھی۔ جبکہ رواں سال اگست میں اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہی مداحوں سے یہ خبر شیئر کی تھی کہ وہ بہت جلد ماں بننے والی ہیں۔

دیولینا کے مداحوں اور شوبز کے ساتھیوں نے بھی اس خوشی کے موقع پر انھیں مبارک باد پیش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔