سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
سندھ میں 2008 سے ہر سال 27 دسمبر کو صوبائی سطح پر عام تعطیل ہوتی ہے فوٹو: فائل
سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت 27 دسمبر پر تعطیل کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ حکومت کے تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینکس کھلے رہیں گے۔