بچوں کی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

صارم برنی کی ماتحت عدالت میں 3 بار ضمانت کی درخواست مسترد ہوچکی ہے


ویب ڈیسک December 19, 2024

سندھ ہائی کورٹ نے بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں رد و بدل کیس میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کردی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور کاغذات میں ردوبدل کے مقدمے میں مرکزی ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

معاون وکیل مامون شیروانی نے موقف دیا کہ سینیئر وکیل عامر منصوب قریشی دوسری عدالت میں مصروف ہیں لہٰذا مہلت دی جائے۔ عدالت نے سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ ملزم صارم برنی کی ماتحت عدالت سے 3 مرتبہ ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ ملزم کو امریکی سفارتخانے کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں