ٹیسٹ ڈرا ہونے یا ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ! کوہلی رپورٹر پر بھڑک اُٹھے
برسبین ٹیسٹ ڈرا ہونے اور دیرینہ دوست روی چندران ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ ویرات کوہلی نے میلبرن ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی صحافی پر نکال دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر غصہ ہوگئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
ویرات کوہلی کی ائیرپورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث ہوئی جس میں کوہلی کا کہنا تھا کہ میرے ہمراہ فیملی ہے، آپ بغیر اجازت ویڈیو نہیں بنا سکتے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ؛ بھارت کو پاکستان کے سہارے کی ضرورت پڑگئی
بھارتی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شرکت کےلیے میلبرن پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا معرکہ 26 دسمبر سے شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: میرا ریکارڈ کیوں نہیں توڑا، ایشون کی ریٹائرمنٹ پر کمبلے مایوس
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔