سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں کمی

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کی کمی سے 273300روپے ہوگئی


اسٹاف رپورٹر December 19, 2024

کراچی:

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کی کمی سے 2621ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کی کمی سے 273300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2229روپے کی کمی سے 234311روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 50روہے کے اضافے سے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2872.08روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں