ارباز خان والدین کے ہمراہ سابقہ اہلیہ ملائیکہ کے ریسٹورنٹ پہنچ گئے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑا کے نئے ریسٹورنٹ میں ان کے سابق شوہر ارباز خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لنچ کرنے پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں ممبئی کے علاقے باندرہ میں اپنا نیا ریسٹورینٹ "Scarlett House" کھولا ہے جس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
جہاں ارباز خان اپنے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ خان اور ہیلن کے ہمراہ دوپہر کے کھانے کیلئے پہنچے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔