دوسرا ون ڈے: ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری
دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیتنے کے لیے 330 رنز کا ہدف دے دیا۔
کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 73، کامران غلام 63، سلمان آغا 33، صائم ایوب 25، شاہین شاہ آفریدی 16، عرفان خان 15، حارث رؤف 6، ابرار احمد 4 اور عبداللہ شفیق 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نسیم شاہ 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کوینا مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو جینسن نے3 جبکہ ژورن فورٹن اور اینڈائل فیلوکوایا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔