ہائبرڈ ماڈل پر تحریری معاہدے کے بغیر آگے نہیں بڑھیں گے، محسن نقوی

بھارت کے ساتھ تمام معاملات کو تحریر میں لائیں گے، تحریری معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ بھی دیکھ لیں گے

لاہور:

وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اور 2027ء تک ہائبرڈ ماڈل پر تحریری معاہدے کے بغیر آگے نہیں بڑھیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اور 2027ء تک تحریری معاہدے کے بغیر آگے نہیں بڑھیں گے، تحریری معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ بھی دیکھ لیں گے، بھارت کے ساتھ تمام معاملات تحریری طور پر طے پائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انتظار کرلیں سب چیزیں سامنے آ جائیں گی، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہوگا۔

قبل ازیں انہوں ںے قذافی اسٹیڈیم کے انکلوژرز سے گراؤنڈ کا منظر بھی دیکھا اور کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں اب شائقین کرکٹ کو میچ کے دوران بہترین ویو ملے گا۔

Load Next Story