خیبرپختونخوا؛ بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان

آج تین سال مکمل ہوگئے ایک روپیہ فنڈ جاری نہیں ہوا، صدر لوکل کونسل


ویب ڈیسک December 19, 2024
فوٹو: فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز کی عدم فراہمی پر 26 دسمبر کو جناح پارک میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

صدرلوکل کونسل حمایت مار نے کہا کہ آج تین سال مکمل ہوگئے ایک روپیہ فنڈ جاری نہیں ہوا،  کئی بار صوبائی حکومت نے وعدے تو کیےمگرپورے نہیں کیے۔ 

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی ، نگران وزیراعلیٰ اورعلی امین گنڈاپور نے صرف مذاکرات کیے، اب ایک سال کا عرصہ رہ گیا ہے، اس میں چارسالوں کا حق لے کررہیں گے۔ 

 حمایت مار کا کہنا تھا کہ 26 دسمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے جناح پارک میں احتجاجی مظاہرے کریں گے، احتجاج میں پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندے بھی حصہ لیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں