وزیرداخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، آئی پی پیز معاہدوں پر بریفنگ

 امیر جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں


ویب ڈیسک December 19, 2024

لاہور:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں آئی پی پیز معاہدوں کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ پہنچے جہاں محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک میں امن و امان  کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصا کرم ایجنسی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے ہر فورم پر مسلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔

ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر جماعت اسلامی  ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھےْ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں