نائیجیریا؛ اسلامی اسکول کے فیسٹیول میں بھگدڑ؛ 30 طلبا جان بحق اور متعدد زخمی

طلبا کے لیے مختلف کھیل اور انعامات رکھے گئے تھے جس میں 5 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی


ویب ڈیسک December 19, 2024

نائیجیریا میں ایک اسلامی اسکول میں ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں بد انتظامی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس میں درجنوں نوجوان کچلے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ نائیجیریا کی جنوب مغربی اویو ریاست کے دارالحکومت عبادان کے ایک اسلامی ہائی اسکول میں پیش آیا۔

اسکول کے یوتھ فیسٹیول میں 5 ہزار سے زائد افراد موجود تھے جن کے لیے مختلف کھیلوں اور انعامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنڈال طلبا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ایک موقع پر نامعلوم وجوہات کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد کچلے گئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تقریب میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 30 طلبا جاں بحق ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے منتظمین کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ بھگدڑ مچنے میں غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں