اسلام آباد:
شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹو ری شیڈول کردیا۔
اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد 30 دسمبر پروزپیرہوگا۔
امیدواروں کو پاکستان میں ٹیسٹ کیلیے چھ ہزار روپے اور بیرون ملک سینٹرز پر ٹیسٹ کیلیے 40 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے۔