شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹو ری شیڈول کردیا

ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کیلیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے، نوٹیفکیشن جاری


ویب ڈیسک December 19, 2024
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹو ری شیڈول کردیا۔ 

اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد 30 دسمبر پروزپیرہوگا۔

امیدواروں کو پاکستان میں ٹیسٹ کیلیے چھ ہزار روپے اور بیرون ملک سینٹرز پر ٹیسٹ کیلیے 40 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں