شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر نے نئی فلم کا اعلان کردیا
بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسرز ایٹلی اور مراد کھیتانی نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں جنوبی ہندوستان کے مشہور اداکار وجے سیتھوپتی مرکزی کردار میں ہوں گے۔ یہ ایک تمل تھرلر ہوگی، جو 2025 کے آخر تک ریلیز کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق، فلم کی شوٹنگ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگی اور سال کے اختتام تک ریلیز کی جائے گی۔ ایک قریبی ذریعے نے بتایا، "فلم کا موضوع شاندار ہے اور یہ وجے سیتھوپتی کی اداکاری اور اسٹار پاور کو بھرپور انصاف دے گی۔"
مراد کھیتانی نے اس پروجیکٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "ہمارے پاس کئی پروجیکٹس ہیں، لیکن یہ فلم فائنل ہو چکی ہے۔ یہ ایک تمل فلم ہوگی، جس پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔"
اتھلی نے بھی اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ وجے سیتھوپتی کے ساتھ ایک شاندار کہانی ہے، جس پر ہم پچھلے دو سال سے کام کر رہے ہیں۔"
ایٹلی اور مراد کھیتانی کے اس اعلان نے ان کی آنے والی فلم بےبی جون کے چرچے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ورون دھون کے ساتھ یہ فلم کرسمس 2024 پر ریلیز ہونے والی ہے۔