ویتنام کے دارالحکومت کے ایک بار میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی میں کیفے مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنوئی کے کیفے سے فائر بریگیڈ کے عملے نے 7 افراد بحفاظت نکالا جب کہ 11 لاشیں بھی ملی ہیں۔
کیفے سے درجن کے قریب افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بار میں جانے والے ایک شخص کا عملے سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور اسے باہر نکال دیا گیا تھا۔
جس کے بعد اس شخص نے بار کے گراؤنڈ فلور پر پیٹرول چھڑک آگ لگادی۔ آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو بھی اپنی لپیٹ لے لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس نے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔