اسلام آ باد:
پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خلیجی ملک سے اسلام اباد آنے والے 32 سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کو وزارت صحت کے حکام نے منکی پوکس کے کیس کی تصدیق کی اور بتایا کہ متاثرہ شخص خلیجی ملک اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا جہاں مشتبہ پاکر اُس کا ٹیسٹ کیا گیا۔
وزارت صحت کے مطابق منکی پوکس سے متاثرہ مریض اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہے، سربراہ انفیکشنز ڈیزیز پمز کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص کا تعلق خیبر پختون خوا کے علاقے اپر دیر سے ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پوکس کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں۔