پنجاب حکومت کو پارا چنار کے بجائے یونان کشتی حادثے کی اموات پر فکر مند ہونا چاہیے، مزمل اسلم

مشیر خزانہ کی پنجاب حکومت کے بیان پر تنقید، کرم کے معاملے پر سیاست نہ کرنے کا بھی مشورہ


ویب ڈیسک December 19, 2024

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو پارا چنار کے بجائے یونان میں 40 افراد کی موت پر فکر مند ہونا چاہیے

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب حکومت کے کرم پارا چنار بارے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کو یونان میں 40 افراد کی موت پر فکر مند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  کرم پر سیاست کی بجائے حکومت پر توجہ دینی چاہیے لوگ پنجاب چھوڑ چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے اسپتالوں میں پہلے پیناڈول جیسی عام دوا تو فراہم کردے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں