ذرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک


بزنس رپورٹر December 19, 2024
فوٹو فائل

کراچی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق 13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے ذر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کو پہنچ گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہیں جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہے۔

اسی طرح نجی بینکوں کے ذخائر 4 ارب 55 کروڑ اور 12 لاکھ ڈالر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں