بھارتی اداکار انشومن جھا نے اپنی نئی فلم "ویلکم ٹو آگرہ" سائن کر لی ہے، جس میں ان کے ساتھ آسٹریلوی اداکارہ سارہ ہاپکنز مرکزی کردار ادا کریں گی۔
فلم کی ہدایت کاری ڈائریکٹر آشش دوبے کریں گے، جو کہ اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ فلم سن 2000 میں آگرہ کے پس منظر میں ایک سائیکل رکشہ چلانے والے اور برطانوی سیاح کے درمیان محبت کی کہانی پیش کرے گی۔
ہدایت کار آشش دوبے کا کہنا ہے کہ یہ ان کا خواب تھا کہ وہ آگرہ جیسے محبت کے شہر میں ایک کلاسیکل لو اسٹوری بنائیں۔
انشومن جھا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "محبت میں وہ طاقت ہے جو پہاڑوں کو بھی ہلا سکتی ہے۔ پچھلی دہائی میں ہم نے کوئی حقیقی لو اسٹوری جیسے 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' یا 'جب وی میٹ' نہیں دیکھی۔ یہ فلم سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے دور سے پہلے کی کہانی پر مبنی ہے، اور میں سائیکل رکشہ والا بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔"
فلم کی شوٹنگ جنوری کے آخر میں شروع ہوگی، جب انشومن اپنی ایکشن فلم لکڑبگھا 2 کی شوٹنگ مکمل کر لیں گے۔