دوسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز جیت لی

جنوبی افریقا کی ٹیم 330 رنز کے تعاقب میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک December 20, 2024
(تصویر: اے ایف پی)

دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 248 رنز ہی بنا سکی۔

پروٹیز کی جانب سے اینرک کلاسن نے 97 رنز کی اننگ کھیلی۔ ٹونی  ڈی زورزی 34، ڈیوڈ ملر 29، ریسی وین ڈر ڈوسین 23، ایڈن مارکرم 21، کپتان ٹیمبا بووما 12، ژورن فورٹین 9، مارکو جینسن 3،کوینا مافاکا 1 اور اینڈائل فیلوکوایو 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3، ابرار احمد نے 2 اور سلمان آغا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 73، کامران غلام 63، سلمان آغا 33، صائم ایوب 25، شاہین شاہ آفریدی 16، عرفان خان 15، حارث رؤف 6، ابرار احمد 4 اور عبداللہ شفیق 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نسیم شاہ 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے کوینا مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارکو جینسن نے3 جبکہ ژورن فورٹن اور اینڈائل فیلوکوایا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں