سونا کشی سنہا پر سوال اٹھانے والوں کو شتروگھن سنہا کا کرارا جواب

معروف اداکار مکیش کھنہ نے ایک بیان میں سونا کشی کی ہندو مائیتھالوجی کی معلومات پر سوال اٹھایا گیا تھا


ویب ڈیسک December 19, 2024

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی سونا کشی سنہا کے حوالے سے کیے گئے تبصروں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ 

معروف اداکار مکیش کھنہ کے ایک بیان، جس میں سونا کشی کی ہندو مائیتھالوجی پر معلومات پر سوال اٹھایا گیا تھا، نے شتروگھن سنہا کو ناراض کر دیا ہے۔

شتروگھن سنہا نے کہا، "میرے گھر والوں پر کوئی انگلی اٹھائے گا تو میں برداشت نہیں کروں گا۔ صبر کرنے والے شخص کے صبر کا امتحان نہ لیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ سال ہمارے خاندان کے لیے بہت خوش آئند رہا۔ میری بیٹی سونا کشی نے اپنے پیار کو حاصل کر لیا۔ ایک باپ کے لیے اس سے بڑی خوشی کیا ہو سکتی ہے؟ میری اہلیہ اور میں اپنی بیٹی کے لیے بہت خوش ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس کی شادی بھی ہماری شادی کی طرح کامیاب ہوگی، جو 45 سال سے قائم ہے۔"

شتروگھن سنہا نے نکتہ چینی کرنے والوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا، "ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ ایک سوال کسی انسان یا خاندان کی اہمیت کو طے نہیں کرتا۔" 

انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ منفی باتیں کرنے والے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور انہیں نظر انداز کرنا ہی بہتر ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں