ڈی جی رینجرز سندھ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

نئے ڈی جی رینجرز سندھ کے نوٹفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے ڈی جی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد میجر جنرل محمد شمریز خان کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ تعینات کردیا گیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجرجنرل محمد شمریز خان کو وفاقی حکومت کی منظوری کے ساتھ جے ایس آئی 4/8  اور پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کے تحت ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا اور تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

 

Load Next Story