مدارس بل کے معاملے پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کیلیے بلالیا

وزیراعظم کا جے یو آئی سربراہ سے رابطہ، جمعے کو دوپہر تین بجے ملاقات طے


ویب ڈیسک December 19, 2024

اسلام آباد:

مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیں ملاقات کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بروز جمعہ (کل) دوپہر تین بجے ملاقات کیلیے مدعو کرلیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمان اتحاد تنظیمات مدارس کا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے نئی تجاویز دی گئیں تو مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کے مشاورت کے لئے رجوع کریں گے۔ 

وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے رابطہ کیا اور ملاقات سے متعلق مشاورت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں