خیبرپختونخوا حکومت کا پوست کی کاشت کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

پوست کی کاشت تلف کرنے کے حوالے سے کمشنر پشاور ریاض محسود کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا

(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں پوست کی کاشت کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اہم اجلاس اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔

پوست کی کاشت تلف کرنے کے حوالے سے کمشنر پشاور ریاض محسود کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی اداروں اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں قبائلی اضلاع میں پوست کی کاشت تلف کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ آپریشن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا ہے۔

Load Next Story