سوناکشی سنہا کا انکشاف: "ایک نامور اداکار نے مجھے بڑی عمر کا قرار دے کر فلم سے نکال دیا"

خواتین کو ہمیشہ ایسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو مردوں پر لاگو نہیں ہوتا، اداکارہ


ویب ڈیسک December 20, 2024

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا  نے ایک راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کے دوران انکشاف کیا کہ ایک سینئر مرد اداکار نے انہیں اس بنیاد پر فلم میں کام دینے سے انکار کر دیا کہ وہ ان سے زیادہ بڑی عمر کی لگتی ہیں۔ حالانکہ حقیقت میں وہ اداکار سوناکشی سے کافی زیادہ عمر کے تھے۔

سوناکشی نے بتایا، "میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ میں ایسے شخص کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ خواتین کو ہمیشہ ایسے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو مردوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ مردوں کو 30 سال چھوٹی خواتین کے ساتھ رومانس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہوتی، لیکن خواتین کو ہر معاملے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ایک بار، مجھ سے بڑی عمر کے اداکار نے کہا کہ میں ان سے بڑی لگتی ہوں۔ میں نے صرف یہی کہا، ’ارے، میں تم سے 5-6 سال چھوٹی ہوں!‘ خواتین کو ہمیشہ اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرنا پڑتی ہے، جب کہ مردوں کے لیے سب کچھ آسان ہوتا ہے۔ ہم سب آرٹسٹ ہیں، تو خواتین کے لیے یہ جدوجہد کیوں؟"

یاد رہے کہ سوناکشی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مکیش کھنہ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا، "جی ہاں، میں نے اس وقت سنجیونی بوٹی کے سوال کا جواب نہیں دیا تھا، لیکن لگتا ہے کہ آپ نے بھی رامائن کی سبق ’معاف کرو اور بھول جاؤ‘ بھلا دیا ہے۔"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں