رجسٹرڈ مدارس سے متعلق تفصیلات سینیٹ اجلاس میں پیش

مدارس کی براہ راست کوئی فناسنگ نہیں کی جاتی تاہم ڈی جی آر ای نے 598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کیے ہیں


نعیم اصغر December 20, 2024

اسلام آباد:

ملک بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17 ہزار 738 جبکہ وہاں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے،وزارت تعلیم نے ملک میں رجسٹرڈ مدارس سے متعلق تفصیلات سینیٹ میں جمع کرا دیں۔

جبکہ قومی اسمبلی میں پیش کردہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل سینیٹ میں بھی پیش کر دیا جسے مزید غور کیلیے خزانہ کمیٹی بجھوا دیا گیا۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ایوان بالا کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 6 لاکھ 64 ہزار، 65سندھ میں 1 لاکھ 88 ہزار 182،بلوچستان میں 71 ہزار 815 ،کے پی میں 12 لاکھ 83 ہزار 24،آزاد کشمیر میں 26 ہزار 787،اسلام آباد میں 11 ہزار 301 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 346 طلبا زیر تعلیم ہیں۔

تحریری جواب کے مطابق مدارس کی براہ راست کوئی فناسنگ نہیں کی جاتی تاہم ڈی جی آر ای نے 598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کیے ہیں۔

ایوان میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کے انداز پر صحافیوں نے احتجاجاً پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا جس پرہ اراکین سینیٹ نے معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

کرم پارہ چنار سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس میں علامہ راجا ناصر عباس نے وفاق اور صوبائی حکومت  سے صورتحال پر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں