ہائیکورٹ، سویلین ملازم کا ملٹری ٹرائل، بیس کمانڈر مرید چکوال کو نوٹس

نئی آئینی ترمیم کے تحت کسی بھی سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوسکتا


Qaiser Sherazi December 20, 2024

راولپنڈی:

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے نئی آئینی ترمیم کے تحت سویلین کے ملٹری ٹرائل کے متعلق پٹیشن پر بیس کمانڈر مرید چکوال کو نوٹس جاری کر کے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر لیا۔

کرنل(ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ وقار حیدر سویلین ہے اور مرید بیس میں چھوٹے اسکیل کا ملازم ہے، اس کی والدہ روبینہ کوثر کی پٹیشن پر پی اے ایف مرید بیس نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا کہ اس کا سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا جارہا ہے۔

نئی آئینی ترمیم کے تحت کسی بھی سویلین کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوسکتا، عدالت نے پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سماعت موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں