این اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹریبونل کارروائی بھی روکنے کا حکم

حلقہ این اے 48 میں راجا خرم شہزاد کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے علی بخاری نے چیلنج کر رکھا ہے


ویب ڈیسک December 20, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 47 کے بعد این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی۔ علی بخاری اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48  پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو علی بخاری کی پیٹیشن کی حد تک  کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل این اے 46 کی حد تک کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔ حلقہ این اے 48 سے راجہ خرم شہزاد نواز کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے علی بخاری نے چیلنج کر رکھا ہے۔  

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے پی ٹی آئی  کے امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن پٹیشن کی حد تک ٹریبیونل کو کارروائی سے روک دیا تھا۔ این اے 47 سے طارق فضل چوہدری ایم این اے بنے۔ ان کی کامیابی کو شعیب شاہین نے چیلنج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں