پی ایس ایل10؛ ڈرافٹس کیلئے ''گوادر'' کا نام بھی زیر غور
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹس پہلی بار بلوچستان کے تاریخی شہر گوادر میں کروائے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر گوادر کے ساحل کی ایک تصویر شیئر کی ہیں جس میں ایموجی بھی شیئر کیا گیا ہے۔
اس ایموجی میں (سوچنے والا چہرہ) نمایاں ہے، جو اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ شاید بورڈ کے اعلیٰ حکام پی ایس ایل10 کے ڈرافٹس یا میچز وہاں کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پلیئرز کی کیٹیگریز پر فرنچائزز نے سوال اٹھا دیے
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 4 بڑے شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے علاوہ بلوچستان کے گوادر شہر میں کچھ بڑا کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 10ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ کہاں ہوگا؟ نام سامنے آگیا
دریں اثناء پلیئرز ڈرافٹ کے مقام کے حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کون سا کھلاڑی کس کیٹیگری میں؟
یاد رہے گزشتہ روز پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کیلئے بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں کیلئے اپنی دستیابی کی پیشکش اور جسٹریشن ونڈو بھی کھول دی گئی ہے۔