عزت راس نہیں! دوران پرواز بھارتی مسافروں کی انتہائی مذموم حرکت

بھارتی ہر جگہ اپنی بےعزتی کروانا پسند کرتے ہیں، صارف

ایک سوشل میڈیا صارف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تھائی لینڈ کے فضائی سفر کے دوران کھڑے کھڑے گپ شپ کرتے اور کھاتے ہوئے بھارتیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

آن لائن مواد تخلیق کرنے والے انکت کمار جو خود بھی تھائی ایئر ایشیا کی اسی پرواز میں سفر کر رہے تھے، نے ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی مسافروں کو پرواز کے دوران کھڑے ہو کر گپ شپ کرتے اور کھانا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

صارف نے بتایا کہ اس نے فلائٹ میں یہ سب کچھ دیکھا ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ صارف اس کے بعد کیبن کے ارد گرد کیمرہ گھماتا ہے جس میں مسافروں کو گروپوں میں کھڑے ہوکر پرواز کے درمیان بات کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔ 

کلپ میں انکت کمار بتاتے ہیں کہ کیبن کریو نے بار بار کھڑے ہونے والوں کو اپنی سیٹوں پر واپس جانے کو کہا لیکن ان کی ہدایات کو بھارتیوں نے نظر انداز کر دیا۔
صارف نے مزید کہا کہ بھارتی ہر جگہ اپنی بےعزتی کروانا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے پرواز کو ٹرین یا بس میں تبدیل کر دیا ہے۔ وہ کھڑے ہو کر سفر کر رہے ہیں۔ جہاز جبکہ دوران پرواز ہے۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے