لوئر دیر کی فرفر انگلش بولتی بچی کی سوشل میڈیا پر دھوم

شمائلہ کبھی اسکول نہیں گئی لیکن 6 زبانیں بول سکتی ہے

پاکستان کے شمالی علاقے لوئر دیر میں فر فر انگریزی بولنے والی بچی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

لوئر دیرکی شمائلہ کبھی اسکول نہیں گئی مگر انگریزی سمیت 6 زبانوں میں مہارت رکھتی ہے۔ شمائلہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کہا کہ میں نے انگریزی سمیت 6 زبانیں اسکول میں نہیں بلکہ گھر پر بیٹھ کر سکھیں۔ میں اردو، انگلش ، پنجابی ،سرائیکی، پشتو اور چترالی زبانیں بول سکتی ہوں۔

شمائلہ نے میری والدہ کا تعلق چترال اور والد کا تعلق پشاور سے ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے شمائلہ کی اچھی انگلش کو سراہا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اتنی اچھی انگلش تو انگلش میڈیم اسکول میں پڑھنے والے بھی نہیں بول پاتے۔ کچھ کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق صرف اسکول اور اچھی تعلیم سے نہیں بلکہ محنت ، لگن اور اعتماد سے ہوتا ہے۔

شمائلہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے