ماضی کی مقبول جوڑی کرینہ اور شاہد کپور برسوں بعد ایک ساتھ، تصویر وائرل
بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’جب وی میٹ‘ کے اسٹارز کرینہ اور شاہد کپور برسوں بعد ایک مرتبہ پھر ساتھ نظر آئے ہیں جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ماضی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار رہنے والی مقبول جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
ماضی میں کرینہ اور شاہد کے درمیان محبت کا رشتہ رہا تاہم سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد دونوں نے راہیں جدا کر کے الگ الگ شادیاں کر لیں لیکن اس کے بعد انہیں کبھی ایک ساتھ دوبارہ نہیں دیکھا گیا جبکہ ایوارڈ شوز میں بھی انہیں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے کئی مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔