اولمپئین سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی، گیند کے بعد چور جنگلہ بھی لے اُڑے

چوری کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے معروف پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن سمیع اللہ خان کے مجسمے کا حفاظتی جنگلہ بھی چوری ہوگیا۔


صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے حفاظتی مجسمے کے جنگلے کو چوری کرنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سوشل میڈیا سائٹس پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس میں چور کو جنگلہ اکھاڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس تھانہ کینٹ نے واقع کا مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کردی ہے۔

نہایتی مہنگے علاقے ماڈل ٹاؤن میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ نشئی اور چوروں کا ٹارگٹ بنتا آیا ہے، 3 سال قبل مجسمے سے بال اور ہاکی چوری کرلی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: چور اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے کی ہاکی اور گیند لے اڑے

کنٹونمنٹ بورڈ نے ہاکی اور گیند چوری ہونے کے بعد یادگاری مجسمہ کو محفوظ رکھنے چبوترہ بناکر اس کے گرد حفاظتی آہنی جنگلہ بھی لگایا گیا تھا تاہم اب وہ بھی چور لے اُڑے۔

یادگاری مجسمہ سے ہاکی اور گیند چوری ہونے کے بعد سول سوسائٹی نے ایک عارضی ہاکی اور گیند بھی لگادی تھی۔
 

Load Next Story