اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی

شئیرز کی خرید و فروخت اورتصفیہ کا نیاسسٹم متعارف کرایا جائے گا، نیشنل کلیئرنگ کمپنی


احتشام مفتی December 20, 2024

کراچی:

سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت، اسٹاک ایکسچینج میں شئیرز فروخت کی رقم اب ایک دن میں ملے گی۔

اسٹاک ایکسچینج میں پہلے شئیرز کی رقم دو دن بعد سیٹلمنٹ کے ذریعے ملتی تھی، اب ٹی پلس ٹو کا فارمولا ختم کرکے ٹی پلس زیرو کا فارمولا اپنایا جائے گا۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان شئیرز کی خرید و فروخت اورتصفیہ کا نیا سسٹم متعارف کرائے گی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی 23 دسمبر 2024 سے شئیرز ٹریڈنگ کیلئے نیا سیٹلمنٹ سسٹم نافذ کردے گی۔

 این سی سی پی ایل کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے تمام ٹی او ٹریڈرز نئے سیٹلمنٹ سسٹم کے ذریعے کام کریں گے، شئیرز فروخت کرنے والے اکاؤنٹ سے شئیرز خریدنے والے اکاؤنٹ میں ایک روز میں رقم منتقل ہوگی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شئیرز کی فروخت کے بعد جزوی رقم کی ادائیگی قبول نہیں ہوگی، ٹریڈنگ میکانزم کوسمجھنے کیلئے مینجمنٹ بروکیج ہاوسز کیلئے آگاہی سیشن منعقد کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں