فلسطینی رومال کی طرز پر پینٹس بنانے پر حسن شہریار کو شدید تنقید کا سامنا

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ایج ایس وائے کو ڈیزائننگ کرتے ہوئے عقل استعمال کرنے کا مشورہ دیا


ویب ڈیسک December 20, 2024

مشہور ڈیزائنر حسن شہریار کو فلسطینی رومال کفیہ کی طرز پر پینٹس بنانے پرمداحوں کی ناراضگی کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر 1.5ملین فالوورز رکھنے والے ڈیزائنر حسن شہریار جو ایچ ایس وائے کے نام سے بھی مشہور ہیں حال ہی میں فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی پینٹس متعارف کروائیں۔

حسن شہریار نے انسٹاگرام پرویڈیو شئیر کی جس میں وہ فلسطینی رومال کفیہ کی طرز کی پینٹس پہنے دکھائی دئیے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین، مداحوں اور کچھ عرب افراد نے ایج ایسے وائے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کیفیہ عربوں کے شاندار کلچر کا اہم حصہ ہے جسے وہ کندھے اور سر پر رکھتے ہیں۔ اس مشابہت رکھنی والی پینٹس بنانا درست نہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ کفیہ کی شرٹ یا اسکارف توٹھیک ہیں لیکن پینٹس قابل قبول نہیں۔ یہ عرب کلچر کی توہین کے مترادف ہے۔ کچھ لوگوں نے حسن شہریار کو ڈیزائننگ کے وقت عقل کے استعمال کا بھی مشورہ دے ڈالا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں