چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی میڈیا پھر پاکستانی ٹیم کو پہاڑ پر چڑھانے لگا

آسٹریلیا، جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے فتوحات نے بھارتیوں کو چونکا دیا


ویب ڈیسک December 20, 2024

جنوبی افریقا، آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بھارتی میڈیا پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے فیورٹ قرار دینے لگا۔ 


بھارت کے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز صحافی اور اسپورٹس تجزیہ کار آسٹریلیا اور ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی حالیہ شکستوں پر کپتان روہت شرما اور سینئر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

یہی انفلوئنسرز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر گرین شرٹس کا مذاق بنارہے تھے آج محض 6 ماہ بعد اپنی بھارتی ٹیم سے زیادہ پاکستان کو سپورٹ کرتے نظر آرہے ہیں، انکا کہنا ہےکہ ون ڈے فارمیٹ میں چیمپئینز ٹرافی سے قبل شاہینوں کا اسکواڈ مضبوط ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: چپ کرکے کھیلو! رضوان اور کلاسن میں تلخ جملوں کا تبادلہ

بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی فارم میں نظر آرہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے بھی فیورٹ تصور کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ہائبرڈ ماڈل کے اضافی اخراجات پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

سوشل میڈیا پر بیٹھے ان انفلوئنسرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی فارم کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ دبئی میں ہونیوالا پاک بھارت ٹاکرا دلچسپ ہوگا اور کوئی بعید نہیں دونوں ٹیمیں فائنل میں بھی نظر آئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں