محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ سمیت پورے پاکستان کو ہائی پریشر نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
چیف میٹرولوجست سردار سرفراز کے مطابق آج کراچی میں ہواؤں کی رفتار 15 تا 20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔
سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ تیز ہواؤں کے دوران آندھی جیسی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے پارہ سنگل ڈیجیٹ 9 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ سردی کی موجودہ لہر بدستور برقرار رہ سکتی ہے۔