کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، پارہ 9 ڈگری تک گرنے کا امکان

سردی کی موجودہ لہر بدستور برقرار رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک December 20, 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ سمیت پورے پاکستان کو ہائی پریشر نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

چیف میٹرولوجست سردار سرفراز کے مطابق آج کراچی میں ہواؤں کی رفتار 15 تا 20 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔

سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ تیز ہواؤں کے دوران آندھی جیسی صورتحال پیدا ہونے  کے امکانات نہیں ہیں۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے پارہ سنگل ڈیجیٹ 9 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ سردی کی موجودہ لہر بدستور برقرار رہ سکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں