گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے، شرجیل انعام میمن

وفاقی حکومت گیس لوڈ شیڈنگ مسئلے سے نمٹنے کیلیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے، سینیر وزیر سندھ


ویب ڈیسک December 20, 2024

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تشویشناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

سینیر وزیر سندھ شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روزمرہ کی زندگی اور صنعتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔  پاکستان کا معاشی حب کراچی سمیت پورا سندھ گیس کی لوڈشیڈنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ گیس کی مسلسل فراہمی کی کمی نے عوام میں بڑے پیمانے پر بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔

شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔ سردیوں کے مہینوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔ وزیراعظم اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو ترجیح دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں