بابراعظم نے دھونی کا کون سا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نصف سینچری اسکور کرکے بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اسپورٹس کیڈا کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی نصف سینچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بابراعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 73 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ اس ففٹی کیساتھ بابر سینا ممالک کیخلاف 39 ففٹیز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی نے سینا ممالک کیخلاف 38 ففٹیز بنارکھی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان، 3 ون ڈے سیریز ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد رنز شامل ہیں جبکہ 31 سینچریاں اور 95 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔
مزید پڑھیں: چپ کرکے کھیلو! رضوان اور کلاسن میں تلخ جملوں کا تبادلہ
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کیخلاف مقررہ 50 میں 329 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دیا تاہم ہینرچ کلاسن کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹر بھی پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور یوں مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیکر پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ برتری حاصل کرلی۔